امریکا تقسیم شدہ اور پولرائزڈ،دیکھنا ہوگا ٹرمپ مشرق وسطیٰ کو کس طرح ڈیل کرتا ہے ،سابق سفیر
اسلام آباد(آئی این پی )سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ صدارتی انتخابات میں جیت ری پبلکن اور ٹرمپ کیلئے کلین سویپ ہے،ٹرمپ نے نہ صرف وائٹ ہائوس جیتا ہے بل کہ سینیٹ بھی جیت چکے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہاکہ امریکا تقسیم شدہ اور پولرائزڈ ہے،ٹرمپ ایک ایسی شخصیت نہیں جو اپنے ملک کو متحد کرے گا بل کہ وہ الٹا ہی کرے گا۔ان کاکہناتھا کہ امریکا کے ٹرمپ کے بارے میں خدشات کہ وہ غیریقینی شخصیت ہے،نومنتخب امریکی صدرنے کہاہے کہ میں جنگ بند کرناچاہتا ہوں دیکھنا ہے کہ وہ کس طرح جنگ بندی کریں گے۔ملیحہ لودھی کاکہناتھا کہ میرے خیال میں ٹرمپ کی ترجیحات میں یوکرین اور روس کی جنگ بندی ہوگی، جنگ بندی کیلئے مذاکرات یوکرین کی نہیں روس کی شرائط پر ہوں گے۔ ملیحہ لودھی کاکہناتھا کہ ٹرمپ کے اسرائیل کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں،نیتن یاہو تو ٹرمپ کا دوست ہے،جوبائیڈن ، نیتن یاہو کا دوست نہیں تھا،دیکھنا ہوگا کہ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کو کس طرح ڈیل کرتا ہے۔