نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں 18کینال پرانفیکشن ڈیزیزہسپتال قائم ہوگا
کینال زمین پرچلڈرن ہسپتال ٹوکی نئی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی:انفراسٹرکچر ڈوپلمنٹ اتھارٹی
لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے لاہور میں مزید ہسپتال قائم کرنیکا فیصلہ کرلیا،انفراسٹرکچر ڈوپلمنٹ اتھارٹی پنجاب نے ہسپتالوں کی تعمیر کیلیے ٹینڈرجاری کر دیے،ٹینڈر نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے اسپتالوں کے لیے جاری کیے گئے۔99 کینال زمین پرچلڈرن اسپتال ٹوکی نئی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی،چلڈرن اسپتال ٹو کی تعمیر کا تخمینہ 23 ارب 68 کروڑ روپے لگادیاگیا،نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں 18کینال پرانفیکشن ڈیزیزاسپتال قائم ہوگا۔انفیکشن ڈیزیزاسپتال 34 ارب روپے سے تیار ہوگا،180کینال پرسنٹرفارایکسیلنس فارنرسنگ ایجوکیشن اینڈ مڈوائفری قائم کیا جائیگا،سنٹرفارایکسیلنس فارنرسنگ ایجوکیشن پر13ارب روپیلاگت آئے گی،نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کیلیے لاہور میں 191 ایکڑ زمین مختص کی گئی،پنجاب حکومت نے زمین خیابان امین انٹر چینج رنگ روڈ کے قریب مختص کی ہے۔