لاہور کینال میں ’’شپ ریسٹورنٹ ‘‘قائم کرنے کا منصوبہ،ٹینڈر طلب

داخلہ فری ، کھانے کے پیسے ہوں گے، پی ایچ اے ریسٹورنٹ کا نظام آئوٹ سورس کرے گا
’’ شپ ریسٹورنٹ ‘‘لاہور کینال میں جلو کے قریب قائم ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راجہ منصور 
 لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجا ب حکومت کے لاہور میں سیاحت کے فروغ کیلئے منفردمنصوبہ شروع کرنے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام کینال میں ’’شپ ریسٹورنٹ ‘‘قائم کرنے کلئے ٹینڈرزطلب کر لیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راجہ منصور کے مطابق ’’شپ ریسٹورنٹ ‘‘پراجیکٹ رواں مالی سال میں مکمل کرلیاجائے گا ،’’ شپ ریسٹورنٹ ‘‘لاہور کینال میں جلو کے قریب قائم ہوگا۔’’شپ ریسٹورنٹ ‘‘3 منزلہ ہوگا، جس میں کچن،پارکنگ کی جگہ الگ فراہم کی جائے گی، ’’شپ ریسٹورنٹ ‘‘میں بیک وقت200کے قریب افرادکھاناکھاسکیں گے۔داخلہ فری جبکہ کھانے کے پیسے ہوں گے، پی ایچ اے ریسٹورنٹ کا نظام آئوٹ سورس کرے گا،ہوٹل چلانے کیلئے معیاری فوڈچین سے کنٹریکٹ کوترجیح دی جائے ۔