وزارت ہائوسنگ و تعمیرات نے سرکاری ملازمین کیلئے ڈی سینٹرلائزیشن پالیسی کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آئی این پی )وزارت ہائوسنگ و تعمیرات نے سرکاری افسران اور ملازمین کیلئے رہائش حاصل کرنے کے عمل کو مزید شفاف، آسان اور موثر بنانے کیلئے نئی ڈی سینٹرلائزیشن پالیسی کی منظوری دے دی۔ فیصلے کا اطلاق گریڈ ایک سے لے کر گریڈ 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین پر ہوگا، جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ رہائشی سہولتوں کی فراہمی کا نظام مزید منظم اور تیز رفتار ہو جائے گا۔وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی پالیسی تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو عملدرآمد کیلئے باقاعدہ سرکولیٹ کر دی گئی ہے۔