13 اہم بیماریوں کیخلاف ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری ناگزیر ہو چکی ہے:مصطفی کمال

 عالمی سطح پر کئے گئے وعدوں اور شراکت داریوں کو بروقت اور مؤثر انداز میں عملی شکل دی جائے:وفاقی وزیر صحت کی اجلاس میں ہدایت
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت  اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں عالمی صحت امور، ویکسین کی مقامی تیاری اور جاری قومی صحت پروگراموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت، ایڈیشنل سیکرٹری، سی ای او ڈریپ، سی ای او نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سمیت سینئر حکام نے شرکت کی۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی، جنیوا میں ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے تناظر میں کیے گئے فیصلوں اور اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی سطح پر کیے گئے وعدوں اور شراکت داریوں کو بروقت اور مؤثر انداز میں عملی شکل دی جائے۔اجلاس میں پاکستان میں ویکسین کی مقامی تیاری کے منصوبے پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ انڈونیشیا کے ساتھ ویکسین سازی کے شعبے میں معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔