گاڑیوں کی نمبر پلیٹ شہریوں کی ذاتی ملکیت ہوا کرے گی

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ ایکسائز کی سمری پر دستخط کردئیے
 اگر اسے واپس کر ناہے تو وہ دفتر جا کر رجسٹریشن منسوخ کرائے گا
 کراچی(آئی این  پی )و زیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ ایکسائز کی ایک سمری پر دستخط  کردئیے،جس کے مطابق اب گاڑیوں کی نمبر پلیٹ شہریوں کی ذاتی ملکیت ہوا کرے گی۔محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق موٹر سائیکل، کار اور تمام بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ شناختی کارڈ سے منسلک کر دی گئی ہے، گاڑی فروخت کرنے پر پہلا مالک اپنی پلیٹ اتار لے گا، اور پلیٹ جس این آئی سی پر رجسٹرڈ ہوگی وہی نمبر پلیٹ کا مالک ہوگا۔گاڑی خریدنے والا اپنی نمبر پلیٹ پر گاڑی آن لائن رجسٹرڈ کرائے گا، اگر اسے سرکار کو واپس کرنی ہے تو وہ دفتر جا کر رجسٹریشن منسوخ کرائے گا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے چوری اور دہشت گردی سمیت دیگر جرائم کی روک تھام میں کمی ہوگی، وفاق سمیت چاروں صوبائی حکومتیں میں رجسٹرڈ گاڑیوں کا ڈیٹا بھی شیئر کر دیا گیا۔