پشاور(خصوصی رپورٹ )خیبرپختونخوا میں نیا نظام متعارف کروا دیا گیا جس کے تحت اب گاڑی کا نمبر گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم کا اجرا کر دیا نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے گا، پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز، شفاف اور کرپشن فری ہو جائے گا۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی آن لائن سسٹم بنائے۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پی آر ایم سسٹم سے گاڑیوں کی غیر قانونی استعمال میں کمی آئے گی