نئے انتظامی یونٹس وجود میں آ سکتے ہیں،پاکستان کی ترقی اور بقا اب اسی فارمولے میں مضمر ہے
ایم کیو ایم کے دور میں ہر منتخب نمائندہ عوام کی براہِ راست پہنچ میں ہوتا تھا، ایم کیو ایم رہنما کا خطاب
کراچی(آئی این پی ) پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا فارمولا اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے،پاکستان کی ترقی اور بقا اب اسی فارمولے میں مضمر ہے، اجارہ داری اور موروثی سیاست نے نظام کو مفلوج کر رکھا ہے،پانی کے منصوبوں سمیت ہر شعبے میں محض تجربات کیے جا رہے ہیں۔ گلشنِ اقبال بلاک 10 میں گلشن ریزیڈنٹس کمیٹی کے زیرِ اہتمام ریحان سوسائٹی میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویتنام آج دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے جس کی برآمدات 15 ارب ڈالر سے بڑھ کر 400 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جبکہ پاکستان آج بھی محض 30 ارب ڈالر برآمدات اور 30 ارب ڈالر ترسیلاتِ زر کے ساتھ سنگین معاشی مشکلات اور قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔نشست میں سابق میئر کراچی وسیم اختر، خالد سلطان اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد شریک تھی۔