فلسطین پر پاکستان کا آج بھی وہی موقف ہے جو پہلے تھا:وزیرقاون

اسلام آباد(آن لائن)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے حکومت غزہ کی صورتحال پر غافل نہیں اور فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا مؤقف آج بھی وہی ہے جو پہلے دن تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 9 ممالک نے اسرائیلی فیصلوں اور عزائم کے خلاف مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل کا کوئی اختیار تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان نے آج تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا اور فلسطین کاز کی حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مستقل اور اصولی حصہ ہے۔