ترکیہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فروخت کو روکنے کیلئے کوششیں شروع کی ہیں
اقوام متحدہ غزہ سمیت دنیا بھر میں تنازعات کو روکنے میں ناکام ہے :رجب طیب اردوان
برازیلیا(آئی ا ین پی)ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جی ٹوئنٹیسربراہی اجلاس کے سلسلے میں برازیل کے صدر لولا دی سلوا سے ملاقات کی۔کوپا کابانا قلعے میں ہونے والی ملاقات میں صدر ایردوان نے کہا اسرائیلی جارحیت کے خلاف برازیل کا موقف قابل تحسین ہے، ترکیہ نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فروخت کو روکنے کے لیے کوششیں شروع کی ہیں ساتھ ہی وہ فلسطین میں مستقل جنگ بندی، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ حل کے لیے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔صدر ایردوان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ غزہ سمیت دنیا بھر میں تنازعات کو روکنے میں ناکام ہے اور بحرانوں کے حل میں غیر موثر ثابت ہوئی ہے۔