پی ٹی آئی کے ساتھ وہی رویہ اختیار کیا جائے جو ایم کیو ایم کے ساتھ کیا گیا تھا، گورنر سندھ

 برطانیہ میں ہمارے فیلڈ مارشل کیخلاف جو زبان استعمال کی گئی، یہ دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے‘ کامران ٹیسوری
کراچی (آئی این پی) گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ وہی رویہ اختیار کیا جائے جو ایم کیو ایم کے ساتھ کیا گیا تھا۔ کامران ٹیسوری نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ برطانیہ جیسے ملک میں ہمارے فیلڈ مارشل کیخلاف جو زبان استعمال کی گئی، یہ دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی بیرون ملک پاکستانیوں کو ورغلا رہی ہے، لوگ اس بیانیے سے دور رہیں، یہ بیانیہ نہیں چلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا برطانیہ میں مقابلہ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مذاکرات کے نام پر دکان کھول کر رکھی ہے۔