عمران خان کے اوپر 10 کیمرے لگے ہیں، ان کو پتہ نہیں چلا ان کی نظر ختم ہوگئی ہے؟
غفور انجم کو معافی نہیں ہے ‘ وہ کہے میں مجبور تھا، اس پر کرمنل کیس ہونا چا ہیے:میڈیا سے گفتگو
اسلا م آباد (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا آج دل ہل گیا ہے، ہم نے عمران خان کے لئے کچھ نہیں کر سکے، عبدالغفور انجم کو بار بار کہا تو اس سپرنٹڈنٹ جیل نے کچھ نہیں کیا، عمران خان کے اوپر 10، 10 کیمرے لگے ہیں اور ان کو پتا نہیں چلا کہ عمران خان کی نظر ختم ہو گئی ہے؟ اس غفور انجم کو معافی نہیں ہے کہ یہ کہے میں مجبور تھا، عمران خان نے کہا تھا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل پر کرمنل کیس ہونا چاہیئے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر کی رپورٹ پر ردعمل میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ایک بار پھر کہہ کر بھیجا ہے کہ مر جائوں گا لیکن اس فرعونیت کے سامنے سر نہیں جھکائو ں گا، اس لیے اب بند کریں یہ ڈرامہ جو دو دن سے لگایا ہوا ہے کہ ڈیل ہو رہی ہے یہ بس کر دیں، ہم چیف جسٹس یحیی خان آفریدی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے انسانیت دکھائی