منی ٹریل کاثبوت لائیں تو درخواست منظور کرلوں گا:شہری ڈاکٹر تاشفین خان کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پرریمارکس
اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل کام ہے، منی ٹریل کا ثبوت تو قاضی فائز عیسی بھی پیش نہیں کرسکے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری ڈاکٹر تاشفین خان کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ پر ڈاکٹر تاشفین کو طلبی کا نوٹس جاری کررکھا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ قانونی طریقے سے پیسہ باہرلے کرگئے، منی ٹریل موجودہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے منی ٹریل کاثبوت لائیں تومیں درخواست منظور کرلوں گا، عدالت نے کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔