ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ٹرمپ نے ایک بار پھر وارننگ دے دی

ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ٹرمپ نے ایک بار پھر وارننگ دے دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ امریکا کی اہم ترجیح یہ ہے کہ ایران کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں، ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو کسی بھی طریقے، شکل یا صورت میں جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے اس مؤقف کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا امریکا کا بنیادی مقصد ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام، پابندیوں اور خطے میں جاری کشیدگی کے حوالے سے اختلافات برقرار ہیں۔ٹرمپ کا یہ موقف خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوششوں کو روکنے کے لیے امریکی حکمت عملی کا حصہ ہے۔