کراچی (خصوصی رپورٹ)کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے جلا ئوگھیرا ئواور دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی میںمنگل کے روز گرفتار کیے گئے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو پولیس کی سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی عدالت پہنچایا گیا۔