لاہورکرائم رپورٹر)پرانی انارکلی پولیس نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والا دو رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم عارف اور اسلم پرانی انارکلی کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور بٹوا چھین کر فرار ہو رہے تھے ، اطلاع ملنے پر لٹن روڈ پولیس نے ملزمان کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں ،5 موبائل فونز ، پسٹل 30 بور و گولیاں اور نقدی رقم برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پہلے بھی ڈکیتی ، راہزنی ، جھپٹا اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں اور تھانہ شاہدرہ کو مطلوب تھے ۔