لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں پتنگ بازوں کے خلاف لاہور پولیس نے شکنجہ سخت کرلیا ہے۔ تازہ کارروائیوں میں 19 ہزار پتنگیں ضبط کرکے 372 مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 380 گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ 34 سپلائر بھی زیر حراست میں لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے آن لائن پتنگیں بیچنے والے گروہوں سمیت پتنگیں بنانے والے 16 کارخانوں پر چھاپے مار کر 34 بڑے سپلائر کو گرفتار کر کے 19ہزار سے زائد پتنگیں،سینکڑوں چرخیاں اورہزاروں کی تعداد میں پتنگیں بنانے کا خام مال بھی قبضہ میں لیا گیا۔40 روز میں 372 مقدمات درج کرکے 380 گرفتاریاں ہوئیں۔