لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا میں گلی میں کھیلتے ہوئے 3 سالہ بچہ نامعلوم ملزم کے ہاتھوں اغوا کر لیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فیکٹری ایریا پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر ذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔ مغوی بچے کے والد نوید حنیف کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے اے ایس پی ڈیفنس کو ہدایت جاری کی ہے کہ فوری طور پر ملزم کو ٹریس کر کے بچے کو بازیاب کرایا جائے ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ مغوی بچے کو جلد بازیاب کروا لیاجائیگا۔