گھر کے باہر کھیلتا 9 سالہ بچہ لاپتہ

قصور(خصوصی رپورٹ)تھانہ بی ڈویڑن قصور کی حدود علی گڑھ میں 9 سالہ محمد عثمان گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اچانک لاپتہ ہوگیا، والدہ نے اغوا کا شبہ ظاہر کیا۔ ادھر تھانہ راجہ جنگ حدود میں ٹریفک پولیس کو آٹھ نو سالہ نامعلوم بچہ ملا جسے تھانہ کے حوالے کر دیا گیا، بچہ اپنا نام اور پتہ نہیں بتا سکا، ورثا کی تلاش جاری ہے۔