کیون پیٹرسن کی چیمپئنز ٹرافی ٹاپ 4 ٹیموں کی پیشگوئی

کیون پیٹرسن کی چیمپئنز ٹرافی ٹاپ 4 ٹیموں کی پیشگوئی

سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر کیون پیٹرسن نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی ٹاپ 4 ٹیموں کی پیشگوئی کردی ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں کیون پیٹرسن نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے فیورٹ ٹیمیں ہیں۔ تاہم، انہوں نے حیران کن طور پر انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیموں کو ٹاپ فور میں شامل نہیں کیا۔پیٹرسن نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کو مچل اسٹارک، مچل مارش، اور کپتان پیٹ کمنز کی غیر موجودگی سے نقصان ہوگا، جبکہ انگلینڈ کی حالیہ ناکامیوں سے ان کی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے۔ ان کے مطابق، پاکستان اور بھارت کے علاوہ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلنے کی حقدار ہوسکتی ہیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ یعنی پاک-بھارت میچ 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے، جسے شائقین کرکٹ بے حد دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔