پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران اچانک اکھاڑ پچھاڑ اور کھلاڑیوں کی تبدیلیوں پر سابق غیر ملکی کرکٹرز تنقید کے ساتھ ساتھ مذاق بھی کرنے لگے ہیں۔
سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (تھیٹر) پر لکھا کہ میچ سے قبل کپتان سے انٹرویو میں ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں کا پوچھا جاتا ہے۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ میرے دوست بابر اعظم کے لیے بہت طویل انٹرویو ہونے والا ہے، اور مزید کہا کہ اتنے طویل انٹرویو کی وجہ سے ٹاس ایک رات قبل ہی کرلینا چاہیے۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کی حالیہ کارکردگی ناقص رہی اور بدترین کارکردگی کے بعد سات کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے، جن میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، اور امام الحق شامل ہیں۔