خالصتان رہنما گورپتونت سنگھ کی پاکستان کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد

خالصتان رہنما گورپتونت سنگھ کی پاکستان کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد

خالصتان کے رہنما گورپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو پاکستان کے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

 اپنے خط میں گورپتونت سنگھ نے اس کامیابی کو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا، جو امن، انصاف اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے لیے پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔گورپتونت سنگھ نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت پر بھی مثبت رائے دی، جسے سکھوں کی خالصتان کے لیے جمہوری جدوجہد کے لیے ایک قابل ستائش اقدام سمجھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا موقف کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حوالے سے عالمی برادری کو یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ مظلوم اقوام کی آزادی اور انصاف کے لیے جدوجہد کی اہمیت تسلیم کی جائے۔

سکھ رہنما نے پاکستان کے لیے اس کامیابی کے حوالے سے ایک مزید اہم نکتہ اٹھایا، کہ پاکستان کی قیادت ممکنہ طور پر سیکیورٹی کونسل میں اہم قراردادوں کی منظوری کے لیے راہیں ہموار کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت میں بہتری کی اہمیت اور اس کے عالمی مسائل پر اثر انداز ہونے کے امکانات پر بھی بات کی۔یہ خط پاکستان کی عالمی سطح پر سیاسی حیثیت اور سکھوں کی تحریکِ خود ارادیت کے لیے پاکستان کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔