جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بجلی سستی نہ کر کے عوام کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی، تیل اور گیس کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔لیاقت بلوچ نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی خودمختاری پر مسلط ہو چکا ہے، اور حکومت اس کے دباؤ میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی بحرانوں کا حل مذاکرات میں ہے، اور ہر شہری کو اپنی رائے کے اظہار اور خط لکھنے کا جمہوری حق حاصل ہے۔