فیفا ورلڈ کپ: ایمباپے نے ریکارڈز کی بارش کر دی، میسی کا کارنامہ بھی پیچھے رہ گیا

فیفا ورلڈ کپ: ایمباپے نے ریکارڈز کی بارش کر دی، میسی کا کارنامہ بھی پیچھے رہ گیا

فرانس کے اسٹار فٹبالر کائلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں مراکش کے خلاف شاندار گول کر کے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔

ایمباپے نے میچ کے 60ویں منٹ میں گول اسکور کیا، جس کے ساتھ ہی وہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین 20 گول مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔27 سالہ فرانسیسی فارورڈ نے صرف 20 ورلڈ کپ میچز میں 20 گول اسکور کیے، یوں انہوں نے ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر لیونل میسی کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے یہ سنگِ میل 30 میچز میں حاصل کیا تھا۔ایمباپے نے یہ کارنامہ ورلڈ کپ کے تین مختلف ایڈیشنز، 2018، 2022 اور 2026 میں انجام دیا۔ وہ 27 سال اور 201 دن کی عمر میں ورلڈ کپ میں 20 گول مکمل کرنے والے کم عمر ترین فٹبالر بھی بن گئے ہیں۔اب تک وہ 2018 کے ورلڈ کپ میں 4، 2022 میں 8 اور رواں ایونٹ میں بھی 8 گول اسکور کر چکے ہیں۔اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ایمباپے فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے ناک آؤٹ میچز میں اب تک 12 گول اسکور کیے ہیں۔

مزید برآں، ایمباپے فرانس کی قومی ٹیم کی جانب سے بین الاقوامی فٹبال میں 100 گولز میں براہِ راست کردار ادا کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ ان کے نام 64 گول اور 36 اسسٹ موجود ہیں۔رواں ورلڈ کپ میں 8 گول اور 3 اسسٹ کے ساتھ ایمباپے 1966 کے بعد پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے دو مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں 10 سے زائد گول کنٹریبیوشنز ریکارڈ کیے۔ناک آؤٹ مرحلے میں ان کے مجموعی طور پر 14 گول کنٹریبیوشنز لیونل میسی کے برابر ہو گئے ہیں، جو گزشتہ چھ دہائیوں میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ ہیں۔ ایمباپے کی مسلسل شاندار کارکردگی انہیں جدید فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں مزید نمایاں کر رہی ہے۔