نامور اداکار احمد علی اکبر، جو "لال کبوتر" اور "پری زاد" جیسے مقبول پروجیکٹس سے شہرت حاصل کر چکے ہیں، اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ پوشیدہ رکھتے ہیں۔
تاہم، ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، جس کی پہلی جھلک قوالی نائٹ کی ایک تصویر کی صورت میں سامنے آئی ہے۔اس تصویر میں احمد علی اکبر اپنی ہونے والی دلہن ماہم بتول کے ساتھ موجود نظر آئے، جس کے بعد ان کے مداح حیرت اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔چند روز قبل میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ احمد علی اکبر ایک وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر سے شادی کر رہے ہیں، لیکن اداکار کی نجی زندگی کے حوالے سے ان کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ سادگی کو ترجیح دیتے ہیں، اسی لیے ان کی شادی محدود مہمانوں کی موجودگی میں انجام پانے کا امکان ہے۔احمد علی اکبر کی ہونے والی اہلیہ ماہم بتول کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں بلکہ وہ ایک انٹرنیٹ انفلوئنسر ہیں۔ ان کی شادی کی تقریبات کا باضابطہ آغاز قوالی نائٹ سے ہو چکا ہے، اور مداح ان کے نئے سفر کے حوالے سے مزید اپڈیٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔