پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحمہ زمان شادی کے بندھن میں بند ہونے کے بعد رخصتی کے لیے تیار ہیں، اور اس سلسلے میں ہلدی اور ڈھولکی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ہلدی اور ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کی موجودگی دیکھی جا سکتی ہے۔’منت مراد‘، ’محشر‘، ’میرے سپنے‘، ’بےرخی‘، ’میرے بن جاؤ‘ اور ’شطرنج‘ جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی رحمہ زمان نے 2024 میں اپنا نکاح برطانیہ میں مقیم نیورو سرجن سے کیا۔ہلدی کی تقریب میں اداکارہ نے گلابی اور فیروزی کشیدہ کاری والی لمبی قمیص اور سادہ فلیپر زیب تن کی، ساتھ ہی سادہ پونی ٹیل اور پھولوں کے زیورات کے ساتھ اپنے انداز کو مکمل کیا۔ تصاویر میں رحمہ اپنے والدین اور چھوٹے بھائی کے ساتھ خوشگوار انداز میں پوز دیتی دکھائی دیں۔اسی طرح ڈھولکی کی تقریب میں انہوں نے دھانی رنگ کا دیدہ زیب لباس پہنا، جس پر مکمل دبکہ کڑھائی کی گئی تھی۔