بیرسٹرسیف پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے فارغ

 پشاور(آئی این پی )بیرسٹرسیف کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔صوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر کی پارٹی سطح پر عہدوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے۔اعلامیے کے مطابق جنید اکبر نے پارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال کو سونپ دیا جبکہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈووکیٹ کو تفویض کر دی گئی۔دونوں ممبران کی تعیناتی کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔