مجھے 50 سال سزا سنائی گئی، جس کے بعد ذہنی طور پر اطمینان نہیں پا رہا ہوں
پارٹی ورکر کے طور پر جتنا کام عمران کی رہائی کے لئے کر سکا ،کرتا رہوں گا،بلال اعجاز
لاہور(خصوصی رپورٹ )پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے چودھری بلال اعجاز نے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔اپنے استعفے میں بلال اعجاز کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پانچ کیسز میں مجھے 50 سال سزا سنائی گئی، جس کے بعد ذہنی طور پر اطمینان نہیں پا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری جگہ کسی ایسے ورکر کو جنرل سیکرٹری لگایا جائے جو پارٹی کے لئے فعال طور پر کام کر سکے، عام پارٹی ورکر کے طور پر جتنا کام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کر سکا، کرتا رہوں گا۔بلال اعجاز نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کو بھجوا دیا۔