دبئی ائیرپورٹ پر غیرملکیوں کیلئے نئی شرط عائد

 دبئی(آئی این پی )دبئی کی جنرل ڈائریکٹریٹ برائے شناخت و غیر ملکی امور نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے لوگو پر مشتمل خصوصی سٹامپ متعارف کرایا ہے، جو دبئی کے فضائی داخلہ پوائنٹس پر ملک میں آنے والے مسافروں کے پاسپورٹس پر لگائی جائے گی۔ اس سٹامپ کے ذریعے ادارہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے 12ویں ایڈیشن کی حمایت اور اس کے اہداف کے بارے میں عوامی اور زائرین میں آگاہی بڑھانے کی کوشش کرے گا تاکہ حکومتوں کے لیے ایک زیادہ ترقی یافتہ اور پائیدار مستقبل کی تشکیل کی طرف کام کیا جا سکے۔