کراچی(آئی این پی )سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے نئی شرط عائد کردی، کسی بھی امیدوار کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔سندھ حکومت نے صوبے میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے تمام افراد کے لیے پری-لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ لازمی قرار دے دی۔یہ فیصلہ وزیراعلی مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے 50 ویں اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بھر میں ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی ڈرائیور ٹریننگ اسکولز قائم کیے جائیں گے اور بغیر تربیت کے کسی بھی امیدوار کو لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا