برطانیہ: واٹس ایپ گروپ پر نازیباپیغامات ، لیبر پارٹی نے 11کونسلرز معطل کر دئیے

لندن (آئی این پی )برطانیہ کی لیبر پارٹی نے واٹس ایپ گروپ پر 11کونسلرز معطل کر دئیے۔برطانوی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ گروپ میں نازیبا پیغامات کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دو لیبر اراکین پارلیمنٹ پہلے بھی معطل ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر صحت اینڈریوگیون کو اپنے حلقے کے عوام اور پارلیمنٹ کے دیگر ارکان کی توہین کرنے والے واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر وزارت سے ہٹا دیا گیا جبکہ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی۔