واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ملزمان اشفاق اور اسحاق نے طیش میں آکر گروپ کے ایڈمن مشتاق کو قتل کیا: پولیس
پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) مضافاتی علاقے ریگی سفید سنگ میں ملزمان نے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ملزمان اشفاق اور اسحاق نے طیش میں آکر گروپ کے ایڈمن مشتاق نامی شہری کو قتل کیا۔مقتول کے بھائی ہمایوں کے مطابق واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر جھگڑا ہوا تھا جس کے راضی نامہ کیلئے دونوں ملزمان کے پاس