بے ایمانی سے آئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں نواز شریف

زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا  ، معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے،پاکستان کی خاطر ہنستے ہوئے قربانیاں دیں، آگے بھی دریغ نہیں کریں گے 
 پنجاب کی رونقیں اور خوشیاں بحال ہو رہیں، اللہ نظر بد سے  بچائے، اللہ تعالی کا شکر ہے  پاکستان  اندھیروں سے باہر آ رہا ہے، صدر ن لیگ کی ارکان اسمبلی سے گفتگو
 لاہور (سپیشل رپورٹر )مسلم لیگ  ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم  نواز شریف نے نام لیے بغیر مبینہ طور پر بانی  پی ٹی آئی   پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے  بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے ۔پاکستان کی خاطر ہنستے ہوئے قربانیاں دیں، آگے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ تفصیل کے  مطابق نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان  نے ملاقات کی،  ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ اس  موقع پر نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے، معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فی صد کی کمی سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، معیشت کو فائدہ ہو رہا ہے۔صدر ن لیگ نے کہا کہ روپیہ مستحکم ہوا اور گروتھ بڑھ رہی ہے، اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے، مہنگائی کم ہو رہی ہے، بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، ہم نے پاکستان کی خاطر ہسنتے ہوئے قربانیاں دیں، آگے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے، آئی ایم ایف نے بھی معاشی بحالی اور پاکستان کے ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا ہے، پنجاب کی رونقیں اور خوشیاں بحال ہو رہیں، اللہ نظر بد سے بچائے، اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں پاکستان سیاہ اندھیروں سے باہر آ رہا ہے،مسلم لیگ  ن نے پھر ثابت کیا کہ ہم ہی ملک کی خدمت کرتے ہیں، عوام کو ریلیف دیتے ہیں۔ اس موقع  پر ارکان اسمبلی نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف ہمارے قائد ہیں جنہوں نے زخم کھائے لیکن ہمیشہ سیاست پر ریاست کے مفادات کو ترجیح دی، نواز شریف پاکستان کی ترقی کی علامت اور ضمانت ہے، ملک کی خوشحالی اور عوام کی بحالی کی بات آتی ہے تو صرف نواز شریف کا نام آتا ہے،