پارلیمنٹ ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں اسد قیصر، جنید اکبر ‘ اسد عمر اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے
اسلام آباد (آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی معاملات پر مشاورت ہوئی۔پارلیمنٹ ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں اسد قیصر، جنید اکبر اور دیگر موجود تھے، سابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر بھی سپیکر چیمبر میں پہنچے، ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔اسد عمر نے کہا اللہ کرے یہ سیاسی عمل کسی اچھائی کا پیش خیمہ ہو، ابھی تو صحت کا معاملہ ہے اسی پر فوکس کرنا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے ہم سپیکر سے مل رہے ہیں، اسپیکر سے کہیں گے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مِن و عن تسلیم کیا جائے، کچھ بانی کی صحت اور کچھ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات کریں گے۔