ہمارے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، ملک احمد خان پھچر

اسٹیبلشمنٹ کے رویئے  کے خلاف  اسمبلی سے واک آئوٹ کر رہے ہیں: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان پھچر نے ایوان سے واک آٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اسٹیبلشمنٹ کے رویے کے خلاف احتجاجا واک آٹ کر رہے ہیں، ہمیں معلوم ہے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بے بس ہیں اور کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان پھچر نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو یوم سیاہ منایا، ہمارے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔اسمبلی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان پوائنٹ آف آرڈر پر بات کریں گے، ہمارے لوگوں کے پاس پولیس ریڈ کرنے آتی ہے تو وہ کہتی ہے ہمیں کسی اور ادارے نے بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں اسمبلی میں بات صرف اس لیے کر رہے ہیں کہ ریکارڈ کا حصہ بنے، ہمیں معلوم ہے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بے بس ہیں، ہمارا یہاں بیٹھنا فضول ہے۔