ای چالان نادہند گان کا گھیرا تنگ پولیس ریکوری کیلئے تیار
چالان جمع نہ کروانے والے افرادکو سرکاری دفاتر سے کوئی سہولت نہیں دی جائے گی،گاڑی کا انتقال، فائل اپروول اوررجسٹریشن نہیں ہوسکے گی، پہلے ٹریفک پولیس نادہندہ گاڑیوں کو روکتی اب ضلعی پولیس کو اختیار مل گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس کو ای چالان ناہندگان کیخلاف کارروائی کااختیاردیدیاگیا،ای چالان نادہند گان کا گھیرا تنگ کیا جائے گا پولیس ریکوری کیلئے تیار ہے ،پولیس اب نادہندگان کے گھروں پر ریڈ کریگی۔تمام اضلاع کی پولیس کو نادہندہ افراد کی فہرستیں فراہم کر دی گئی ہیں۔اس سے قبل صرف ٹریفک پولیس سڑکوں پر ایسی گاڑیوں کو روکتی تھی۔پنجاب بھر میں ای چالان کی مد میں 6 ارب روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے۔جو افراد چالان جمع نہیں کروائیں گے، انہیں سرکاری دفاتر سے کوئی سہولت بھی نہیں دی جائے گی، گاڑی کا انتقال، فائل اپروول اوررجسٹریشن بھی نہیں ہوسکے گی۔حکومت کی جانب سے ای چالان نظام کو مؤثر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ شہری بروقت ادائیگیاں یقینی بنائیں۔