معروف ٹک ٹاک اسٹار اور باڈی بلڈر کرس او ڈونل کی خودکشی سے موت

معروف ٹک ٹاک اسٹار اور باڈی بلڈر کرس او ڈونل کی خودکشی سے موت

امریکی ٹک ٹاک اسٹار اور باڈی بلڈر کرس او ڈونل 31 سال کی عمر میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حکام کے مطابق، ان کی موت سر پر گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی اور اسے خودکشی قرار دیا جا رہا ہے۔

کرس او ڈونل کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز تھے، اور وہ فٹنس انفلوئنسرز کے طور پر کافی مقبول تھے۔ ان کی موت کی تصدیق میری کوپا میڈیکل اگزامنر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کی۔کرس ایک تجربہ کار کراس فِٹ کوچ تھے اور ان کا کھیلوں کا پس منظر لاکروس جیسے کھیل سے جڑا ہوا تھا۔ انہوں نے کالج کے دوران تین مرتبہ آل امریکن اعزاز حاصل کیا اور بعد میں لاکروس کوچنگ کو خیرباد کہہ کر اپنے خاندان اور پیشہ ورانہ کیریئر پر توجہ دی۔ٹک ٹاک پر وہ 2021 سے سرگرم تھے اور ورجینیا کے شہر نورفوک میں رہائش پذیر تھے۔ ان کی موت نے ان کے مداحوں اور فٹنس کمیونٹی کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔