لاہور میں انسانیت سوز واقعہ، نشے کے عادی باپ نے کمسن بیٹے کی گردن کاٹ دی

لاہور میں انسانیت سوز واقعہ، نشے کے عادی باپ نے کمسن بیٹے کی گردن کاٹ دی

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں نشے کے عادی باپ نے پیسے نہ دینے پر اپنے کمسن بیٹے کی گردن کاٹ دی۔

ترجمان پولیس کے مطابق بچے کی ماں مقدس کی مدعیت میں ملزم باپ ناصر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو واقعے کے فوراً بعد حراست میں لے لیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ناصر نشے کا عادی ہے اور پیسے نہ ملنے پر اس نے یہ سفاک قدم اٹھایا۔ ملزم ساہیوال کا رہائشی ہے اور بیوی بچوں کے ساتھ رشتہ دار کے گھر مہمان آیا ہوا تھا۔واقعے میں زخمی ہونے والا 7 ماہ کا سالار جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔