وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی ہے۔
وزیر خزانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی معیشت میں استحکام اور پائیدار ترقی کی جانب پیشرفت ہوئی ہے، اور اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت معیشت مضبوط ہوئی، اور برآمدی صنعتوں میں بہتری کے سبب زرمبادلہ میں اضافہ ہوا۔ سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتماد بحال ہونے سے کاروبار کو فروغ ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل معیشت اور ای کامرس کے فروغ سے کاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئی، اور وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ پر پچھلے ہفتے اجلاس ہوا، جس میں صوبوں کے ساتھ مشاورت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔