ٹی 20 تاریخ: آئیوری کوسٹ 7 رنز پر ڈھیر، نیا کم ترین اسکور ریکارڈ

ٹی 20 تاریخ: آئیوری کوسٹ 7 رنز پر ڈھیر، نیا کم ترین اسکور ریکارڈ

آئیوری کوسٹ کی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائر کے ایک میچ میں انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین اسکور کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

یہ میچ لاگوس، نائیجیریا میں کھیلا گیا، جہاں نائیجیریا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز کا شاندار مجموعہ کھڑا کیا۔جواب میں، آئیوری کوسٹ کی ٹیم محض 7 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اور اس کے 7 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ یہ کارکردگی ٹی 20 انٹرنیشنل میں اب تک کا سب سے کم اسکور ہے۔ نائیجیریا نے یہ میچ 264 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا، جو کسی بھی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جیت کا ایک اور بڑا فرق ہے۔یہ میچ کرکٹ شائقین کے لیے حیرت کا باعث بنا اور آئیوری کوسٹ کی ٹیم کی ناقص بیٹنگ نے کھیل کے مداحوں میں حیرت اور تنقید کا سلسلہ شروع کر دیا۔

شیئر کریں: