ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: استغاثہ کے مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: استغاثہ کے مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔

عدالت میں استغاثہ کے مزید دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی نے کہا کہ کوشش ہے کہ اگلی سماعت پر تفتیشی سمیت تمام شہادتیں مکمل طور پر ریکارڈ ہو جائیں، اور وکلاء صفائی گواہوں پر جرح کریں۔جج نے کیس کی اگلی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔