سوشل میڈیا جوڑے ربیکا اور حسین کی شادی، وی لاگ میں سلامیوں کی تفصیلات وائرل

سوشل میڈیا جوڑے ربیکا اور حسین کی شادی، وی لاگ میں سلامیوں کی تفصیلات وائرل

پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹارز ربیکا خان اور حسین ترین اپنی روزمرہ وی لاگز اور مزاحیہ ویڈیوز کی بدولت بے حد مقبول ہیں۔

ربیکا خان انسٹاگرام پر تقریباً 63 لاکھ فالوورز، یوٹیوب پر 30 لاکھ سبسکرائبرز اور ٹک ٹاک پر 1 کروڑ 13 لاکھ سے زائد فالوورز رکھتی ہیں، جبکہ حسین ترین انسٹاگرام پر 19 لاکھ اور یوٹیوب پر 12 لاکھ سبسکرائبرز کے ساتھ بڑی فین فالوونگ رکھتے ہیں۔حال ہی میں دونوں نے کراچی میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی، جس میں قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور مشہور سوشل میڈیا شخصیات نے شرکت کی۔ شادی میں دانش تیمور، اقراء کنول، عریب پرویز، معاذ صفدر، سبا معاذ، ڈاکٹر مدیحہ، شہیر، وریشہ، اذلان اور دیگر شامل تھے۔

اپلوڈ کیے گئے وی لاگ میں ربیکا اور حسین نے شادی میں ملنے والی نقد سلامیوں کے لفافے کھول کر رقم گنی، جس کے مطابق مجموعی طور پر انہیں تقریباً 5 لاکھ 18 ہزار روپے ملی۔ اقراء کنول اور عریب پرویز نے ایک ایک لاکھ روپے دیے، معاذ صفدر نے 300 ڈالر (تقریباً 84 ہزار روپے)، جبکہ دانش تیمور، شہیر، ڈاکٹر مدیحہ اور ایم جے احسن نے 25 ہزار سے زائد رقم بطور سلامی دی۔یہ وی لاگ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور مداح جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔