ربیکا خان کی شادی کی بارات میں اچانک حادثہ، گاڑی میں آگ لگ گئی

ربیکا خان کی شادی کی بارات میں اچانک حادثہ، گاڑی میں آگ لگ گئی

ربیکا خان کی شادی، جو اپنی طویل تقریبات اور خبروں کی وجہ سے پہلے ہی سرخیوں میں تھی، اب ایک نئے واقعے کے سبب مزید توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

ربیکا خان، جو پاکستانی کامیڈین کاشف خان کی بیٹی اور معروف کنٹینٹ کریئٹر ہیں، گزشتہ رات اپنی بارات کے بعد دلہن کے روپ میں نظر آئیں۔ ان کا دلکش لباس اور خوشیوں کا سماں وائرل ہو رہا ہے۔تاہم، شادی کے مقام پر ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا۔ پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی اچانک آگ لگ گئی، اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بلند ہونے لگے۔ یہ منظر موبائل کیمروں میں قید ہو گیا اور ویڈیوز جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔آگ لگنے والی کار مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی تھی، اور دھواں دور دور تک پھیل گیا۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر پہلے سے جاری میمز اور طنزیہ تبصرے مزید بڑھ گئے۔

صارفین نے اپنے انداز میں اس واقعے کو مذاق کا موضوع بنایا، جیسے کسی نے کہا، "تو ربیکا گاڑی میں نہیں تھی ناں؟"، یا کسی نے لکھا، "اب اس پر پورا سال ولاگز بنیں گے۔"کچھ صارفین نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا، اور کسی نے ڈرامائی انداز میں کہا، "یہ تو بالکل ’میری زندگی ہے تو‘ کے سین جیسا لگ رہا ہے۔"اگرچہ اصل حقیقت کچھ بھی ہو، لیکن اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ صارفین اسے بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں اور اس واقعے کو طنز و مزاح کے طور پر لے رہے ہیں۔