ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد وی لاگ سے کیا کمائی حاصل کی؟

ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد وی لاگ سے کیا کمائی حاصل کی؟

پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی کو چند ماہ قبل جوا ایپس کی تشہیر کے الزام میں ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، تاہم نومبر کے آخر میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

ضمانت کے بعد ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر واپسی کی اور دوبارہ روزانہ وی لاگز اپ لوڈ کرنا شروع کر دیے، جن میں پہلے وی لاگ کو ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد ویوز ملے، جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ صارفین نے دعویٰ کیا کہ یوٹیوبر نے صرف ایک وی لاگ سے کروڑوں روپے کما لیے۔تاہم، حالیہ وی لاگ میں ڈکی بھائی نے واضح کیا کہ چینل کی مکمل ملکیت اور آمدنی ان کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا:"مجھے اپنے یوٹیوب چینل تک مکمل رسائی حاصل نہیں ہے، میں صرف نوٹی فکیشن کے طور پر شامل ہوں۔ نہ چینل کی آمدنی دیکھ سکتا ہوں اور نہ ہی ویڈیوز اپلوڈ یا ڈیلیٹ کر سکتا ہوں۔ میرا ایڈسینس بلاک کر دیا گیا ہے، اور لوگ جو کہتے ہیں کہ میں نے جیل کے بعد بہت پیسہ کمایا، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ میں نے ایک روپیہ بھی نہیں کمایا۔"ڈکی بھائی نے اپنے ریسٹورنٹ کے کاروباری معاملات کے حوالے سے بھی خاموشی اختیار کی اور بتایا کہ اس وقت تمام امور ان کے بھائی اریب سنبھال رہے ہیں۔ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔