وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو پاکستان کی معیشت نازک صورتحال سے دوچار تھی اور ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا۔
لاہور میں نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کار، صنعتکار اور تاجر برادری پیچیدہ قوانین، غیر ضروری ضوابط اور طویل طریقہ کار سے پریشان تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ریفارمز کے ذریعے کاروباری ماحول کو آسان بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔