سابق شامی صدر بشارالاسد کی اہلیہ اسما اسد ایک بار پھر کینسر میں مبتلا ہو گئیں، اور ان کی حالت انتہائی نازک ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق، اسما اسد خون کے کینسر میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کے بچنے کی امید 50 فیصد سے بھی کم ہے۔ اسما اسد کو انفیکشن سے بچاؤ کے لیے تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کے والد فواز اخراص ماسکو میں ان کی تیمارداری کر رہے ہیں۔شام کے صدارتی محل نے اس سال مئی میں اسما اسد کے کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل اسما اسد 2019 میں چھاتی کے کینسر سے صحت یاب ہو چکی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق، بشار الاسد کے ملک چھوڑنے سے پہلے 49 سالہ اسما اسد علاج کے لیے ماسکو پہنچ چکی تھیں، اور کچھ افواہیں یہ بھی گردش کر رہی تھیں کہ وہ اپنے شوہر بشارالاسد سے طلاق لینا چاہتی ہیں۔کریملن نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اسما اسد طلاق کے بارے میں سوچ رہی ہیں، اور بشارالاسد کے خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسما اسد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور ان کے زندہ بچنے کی امید کم ہے۔