گوجرانوالہ میں زہریلے پاپڑ کھانے سے ایک بچے کا انتقال، دو کی حالت نازک

گوجرانوالہ میں زہریلے پاپڑ کھانے سے ایک بچے کا انتقال، دو کی حالت نازک

صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں، مضر صحت پاپڑ کھانے سے تین بھائیوں کی حالت خراب ہو گئی ہے۔

اہل خانہ کے مطابق، بچوں نے محلے کی دکان سے پاپڑ خرید کر کھائے، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق، اسپتال میں ایک بچہ دوران علاج دم توڑ گیا ہے، جبکہ دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔بچوں کی عمریں چار سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔