پنجابی گلوکار راجویر جوندہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی، حالت نازک

پنجابی گلوکار راجویر جوندہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی، حالت نازک

ویب ڈیسک: بالی ووڈ فلموں کے معروف پنجابی گلوکار راجویر جوندہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے اور فورٹس اسپتال موہالی میں وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

35 سالہ جوندہ کو یہ حادثہ ہماچل پردیش کے علاقے بَدی کے قریب پیش آیا، جب ان کی موٹر سائیکل سڑک پر موجود دو مویشیوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد انہیں پہلے مقامی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دل بند ہونے کے باعث فوری طبی امداد دی گئی، بعدازاں بہتر علاج کے لیے فورٹس اسپتال لایا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق گلوکار کو ایمرجنسی اور نیورو سرجری ٹیم نے جانچ کے بعد ایڈوانس لائف سپورٹ پر رکھا ہے۔

راجویر جوندہ اپنے مشہور گانوں میرا دل اور سراداری کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ حادثے کی خبر سن کر دلجیت دوسانجھ سمیت کئی فنکاروں نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔گلوکار کے یوٹیوب پر ایک ملین کے قریب سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر دو ملین سے زائد فالوورز ہیں۔ حادثے سے ایک روز قبل انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا نیا گانا "تو دِس پَیندا" شیئر کیا تھا۔