تیل نکال کر فروخت کیاجاتا تھا،حنوط شدہ جانوروں کو جلو پارک میں منتقل کر دیا گیا
کرول گھاٹی میںکتوں کی مدد سے شکارکرنیوالوں کیخلاف کارروائی،،70 ہزارجرمانہ
لاہور(حافظ عثمان سے)محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی دو بڑی کارروائیاں،اندرون شہر لاہور میں اکبری دواخانہ پر چھاپہ،حنوط شددہ جانور برآمد،مگرمچھ، ایگل، شیر، جیکال ، سانپ، کچھوے، کینگروز، جنگلی بلیاں، انڈین چھپکلیاں برآمد،دواخانہ حنوط شدہ جانوروں کا تیل نکال کر فروخت کرتا تھا،حنوط شدہ جانوروں کو جلو پارک میں منتقل کر دیا گیا،دواخانہ مالک کے خلاف قانونی کارروائی کو مکمل کر دیا گیا۔دریں اثناء محکمہ وائلڈ لائف نے کرول گھاٹی میں کتوں کی مدد سے شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی،مخبری ہونے پر محکمہ وائلڈ لائف ٹیم لاہور اور شیخوپورہ کا چھاپہ،70 ہزار کے جرمانے، ایف آئی آر کے لیے تھانہ میں اشتغاثہ دے دیا گیا،پنجاب بھر میں جنگلی جانوروں کے تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ترجمان وائلڈ لائف پنجاب کا کہنا ہے کہ غیر قانونی شکار کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔