تشددسے اْنگلی توڑنے ، بیلچے چوری کرنے پر مقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ)تشدد کرکے اْنگلی توڑنے اور بیلچے چوری کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ روسہ ٹبہ چونیاں کے رہائشی اورنگزیب ولد سردار علی نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں کوبتایا کہ ملزموں عمران وغیرہ نے اپنے دونامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھ پر تشدد کیا جس سے میرے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی۔ ملزم میرے گملے وغیرہ توڑ کر بیلچے وغیرہ چوری کرکے لے گئے۔ پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔